• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
روم (اے پی پی) اٹلی اور آسٹریا میں الپائن کے پہاڑی علاقے کے اطالوی صوبے جنوبی تیرول میں بسنے والوں کے لیے دہری شہریت کے معاملے پر سفارتی کشیدگی عروج پر ہے۔ اس علاقے میں بسنے والے افراد کی قومی شناخت اور ان کے آسٹریائی شہریت کے حق کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اٹلی کے سب سے امیر اور خودمختار صوبے میں اتوار کو نئی پارلیمان منتخب کی گئی ہے جبکہ روم اور ویانا حکومتوں کے درمیان آسٹریا کے چانسلر سیباستیان ک±رس کے اس منصوبے پر شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جس میں ک±رس نے جنوبی تیرول کے باسیوں کے لیے آسٹریا کی شہریت کی پیشکش کی تھی۔
تازہ ترین