• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی سائنسدانوں نے جنین کو ایڈز سے بچانے کا طریقہ تلاش کرلیا

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے ماہرینِ حیاتیات نے ایک بہت بڑا بریک تھرو کرتے ہوئے انسانی جنین (Embryo) کو ایڈز کے وائرس سے بچانے کا طریقہ تلاش کر لیا ہے، تکنیک کے ذریعے جنین کو وائرس کے مقابلے میں زیادہ طاقتور بناتے ہوئے اس میں زبردست مزاحمت کا عنصر پیدا کیا جاتا ہے۔ یہی تکنیک ایڈز کا شکار حاملہ خاتون پر استعمال کرتے ہوئے پیٹ میں موجود جنین کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر درست انداز سے انسان کے ایمبریو کے ڈی این اے کو ہیک کیا جائے تو ایچ آئی وی کے وائرس سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ روسی مالیکیولر بایولوجسٹس کا کہنا ہے کہ CCR5 ریسیپٹر پروٹین کو ڈی این اے سے ختم کرکے وائرس کا شکار افراد کی فوری ریکوری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ تجربات کے دوران یہ پروٹین ختم کرکے نتائج دیکھے گئے جو بہت ہی حوصلہ افزا ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈز کا وائرس سب سے پہلے ڈی این اے میں موجود سی سی آر 5؍ پروٹین پر حملہ کرتا ہے۔
تازہ ترین