• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی، ایک مسجد میں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے، نئے امام نے نشاندہی کردی

انقرہ (جنگ نیوز) ترکی کی ایک مسجد میں نمازی 37 برس تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے، جس کی نشاندہی نئے امام نے کی۔ ترک میڈیا کے مطابق 1981میں مغربی صوبے یالووا کے علاقے سگورین میں واقع ایک مسجد کے محراب کی تعمیر کے دوران غلطی ہوئی، جس کے باعث خانہ کعبہ کی سمت غلط ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس تعینات ہونے والے نئے امام عیسیٰ کایا نے اس غلطی کو نوٹ کیا اور مقامی مفتی سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا۔۔

تازہ ترین