• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کو رکوانے کیلئے مداخلت کرے، حریت کانفرنس

کراچی(جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی جائز آواز کو خاموش اور حق خود ارادیت کے مطالبے کو کمزور کرنے کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کو حد درجہ افسوس ناک اور قابل تشویش قرار دیا ہے۔حریت کانفرنس نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ اور نسل کشی رکوانے کیلئے مداخلت کرے ۔حریت کانفرنس نے کشمیر کے طول و عرض میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں قتل و غارت گری ، ماردھاڑ اور نوجوانوں کو چن چن کر نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے ۔

تازہ ترین