• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF سے مذاکرات، دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کا مطالبہ، پاکستان کی یقین دہانی

اسلام آباد(خبرایجنسی، جنگ نیوز) ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے وفد نے مذاکرات کےدوران پاکستان سے دہشتگردوں کی مالی مدد روکنے کا مطالبہ کیا جس کی وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے پرعزم ہے، بعد ازاں ڈیڑھ ہفتے تک اسلام آباد میں جاری مذاکرات ختم ہوگئے۔تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ عالمی معیار پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر سے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ایشیا پیسفک گروپ کے ایگزیکٹو سیکریٹری گورڈن ہک نے کی۔وفد نے وزیر خزانہ کو دورہ پاکستان کے مقاصد اور اپنے قیام کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ہونے والی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ عالمی معیار پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے، اس حوالے سے ایشیا پیسفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کے قوانین کو مزید مضبوط بنائے گا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسفیک گروپ نے پاکستان سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفیک گروپ کےدرمیان مذاکرات ڈیڑھ ہفتے تک اسلام آباد میں جاری رہے جو اب ختم ہوگئے ہیں۔وفاقی کابینہ کا بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس قائم ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔

تازہ ترین