• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، فورتھ شیڈول والے 1400 افرادکےشناختی کارڈز، پاسپورٹ بلاک، اثاثے منجمد

لاہور(آصف محمود ) محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل 1400سے زائدافراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ، اسلحہ اور پاسپورٹ ضبط جبکہ شناختی کارڈز اور تمام بینک اکائونٹس بلاک اور اثاثے منجمندکر دیئے ہیں۔ نادرا نے بھی ان افراد کے شناختی کارڈز بلاک کر کے اس کی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیج دی ہے۔یہ اقدامات سیکرٹری داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کے بعد کیے گئے ہیں جس سے صوبے میں انسداد دہشت گردی میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی مدد سے کالعدم تنظیموں کے ارکان کا اسلحہ ضبط کیا گیا جبکہ متعلقہ ڈی سی آفسز اورنادرا کو ان کے تمام ممنوعہ و غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ محکمہ داخلہ نے نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا) کو وزارت داخلہ کے توسط سے ان افراد کے بینک اکائونٹس بلاک اور اثاثے منجمد کرنے کا کہا گیا جس پر سٹیٹ بینک کی طرف سے عملدرآمد کیا گیا۔

تازہ ترین