• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل33 امیدوارمیدان میں اتریں گے

 لاہور (مقصود اعوان ) قومی اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر کل 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 33 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی خالی نشست این اے 247 کراچی پر 12 گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی خالی صوبائی نشست پی کے 71 پشاور پر 5 اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خالی نشست پر پی ایس 111 کراچی پر 16 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ این اے 247 کراچی کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کا پاکستان پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی ایم کیو ایم کے صادق افتخار اور پاک سرزمین پارٹی کے ارشد عبداللہ ویرسے اصل مقابلہ ہوگا۔ گورنر خیبر پختونخوا کے انتخابی حلقہ پی کے77پشاور میں پی ٹی آئی کےذوالفقار خاں اور عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین کےدرمیان زور دار مقابلہ ہے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خالی نشست پی ایس 111 کراچی سے تحریک انصاف کے شہزاد قریشی کاایم کیو ایم کے جہانزیب مغل پیپلزپارٹی کے فیاض پیرزادہ پی ایس بی کے یاسر الدین اور مسلم لیگ (ن) کے زاہد حسین کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

تازہ ترین