• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سرمایہ کار نے پاکستان کی نجی فضائی کمپنی خرید لی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نجی فضائی کمپنی کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا جبکہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور پرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے ۔ سابق ایڈیشنل سیکر ٹر ی وزارت دفاع ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نجم الاثر کو چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کردیا گیا اور ایئر کموڈور ریٹائرڈ طاہر محمود کو ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین