• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (ناصر چشتی)بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، مختلف سلیب پر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی ۔زیادہ سے زیادہ اضافہ 3روپے81 پیسے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 50یونٹ تک استعمال کرنے ولوں کوئی اضافی چارج نہیں دینا پڑے گا ۔100یونٹ استعمال کرنے والوں کو 87پیسے فی یونٹ جبکہ200یونٹ استعمال کرنے والوں کو 1روپے22پیسے فی یونٹ اضافی چارج وصول کرنے کی تجویز ہے،جبکہ 300یونٹ استعمال کرنے والوں کو 2روپے 4پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائیگا ۔جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافہ 3روپے 81پیسے تجویز کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین