• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین آسمان پر چاند سے 8؍ گنا زیادہ روشن مصنوعی چاند لانچ کریگا

کراچی (نیوز ڈیسک) چین میں سائنسدان مصنوعی چاند مدار میں چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں جو فضا میں 100؍ کلومیٹر کے فاصلے پر روشن نظر آئے گا۔ یہ مصنوعی چاند 2020ء میں شمال مغربی شہر چینگ ڈو پر روشن کیا جائے گا اور یہ اصل چاند کے مقابلے میں 8؍ گنا زیادہ روشن ہوگا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جاری کردہ خاکوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مصنوعی چاند کے ذریعے پیدا ہونے والی روشنی سے آسمان کا رنگ ویسا ہی نظر آئے گا جیسا شام کے وقت سیاہی مائل ہوتا ہے۔ اگرچہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے بہت کم معلومات افشا کی گئی ہیں لیکن اس منصوبے کیلئے فرانسیسی فنکار سے آئیڈیا حاصل کیا گیا ہے جس نے ایک ایسے ہار کا خیال پیش کیا تھا جو شیشے سے بنا ہوا ہے اور زمین پر لٹک رہا ہے۔ چینگ ڈو ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین وو چون فینڈ نےاس پروجیکٹ کا تعارف 10؍ اکتوبر کو سائنس ایونٹ میں پیش کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ مصنوعی چاند روایتی اسٹریٹ لائٹس کا متبادل ثابت ہوگا جو سڑکوں اور گلیوں میں روشنی پھیلائے گا۔
تازہ ترین