• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف دل کی بیماری ہی نہیں دل ٹوٹنا بھی دل کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔

نئی تحقیق میں یہ انوکھا انکشاف سامنے آیا ہے کہ دل ٹوٹنے کو غیر سنجیدہ نہ لیں، جذباتی جھٹکے دل کی بیماری میں مبتلا کرسکتے ہیں ۔

دل ٹوٹنے سے ہونے والی بیماری کو بروکن ہارٹ سنڈروم کہتے ہیں جس سے جان بھی جاسکتی ہے۔

بروکن ہارٹ سنڈروم کی وجوہات میں بیماری ، اچانک سرپرائزز، بحث ، بری خبر یا کوئی نقصان شامل ہے۔

ڈاکٹروں کے لیے دل خون کا پمپ ہے۔ شاعراور محبت کرنے والوں کے لیے دل جذبات کا سرچمشہ ہے۔ نئی ریسرچ کہتی ہے شاید دونوں ہی ٹھیک ہیں۔

تازہ ترین