• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس میں شدید بارشیں، پانی سیلابی ریلے میں تبدیل


تیونس میں شدید بارشوں کے بعد تباہی مچ گئی، سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا، کئی گاڑیاں بہہ گئیں،جبکہ پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیا اوراس نےگلیوں ، بازاروں میں زبردست تباہی مچا دی۔

اِس دوران سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں، جبکہ سینکڑوں مکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 42 سڑکیں مکمل طور پر بند ہیں،اس کے علاوہ مختلف شہروں کو ملانے والی 9 قومی شاہراہیں بھی بلاک ہوگئی ہیں ۔

تازہ ترین