• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مشروم جس کو کھمبی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔کھمبی ایک مزیدار سبزی ہے جو کھانوں میں لذت اور کئی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔یہ انتہائی ذائقہ دار ہوتی ہے جس پکوان میں ڈالیں اس کی شان بڑھا دیتی ہے۔ان میں گوشت کی سی لذت اور غذائیت ہوتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق مشروم سے انسانی دماغ کو تقویت ملتی ہےاور کئی دماغی امراض کو روکتی ہے۔ جن میں الزائیمر اورڈیمنشیاسرِفہرست ہیں۔مشروم سے کسی بھی کھانے سوپ،سینڈوچز،برگرز،پزا ،پاستہ اور مختلف چائنیز کھانوںوغیرہ کی لذت بڑھائی جاسکتی ہے۔مشروم سے بنے چند پکوانوں کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

چکن پوٹیٹو اینڈ مشروم کیسرول

اجزاء۔

چکن اور مشروم کے لئے:

چکن۔250 گرام (چھوٹے کیوبز)

مشروم۔پانچ سلائس

ہری پیاز ۔آدھا کپ

میدہ ۔دو کھانے کے چمچ

دودھ ۔دو کپ

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

اٹالین ہرب ۔آدھا چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ۔ حسبِ ضرورت

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

تیل۔ تین کھانے کے چمچ

ادرک اور لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

کرسٹ کےلئے:

آلو۔ چار عدد (اُبلے ہوئے)

نمک اور کالی مرچ۔ حسبِ ذائقہ

چیز سوس ٹوپنگ کےلئے:

میدہ ۔دو کھانے کے چمچ

دودھ ۔دو کپ

مکھن ۔دو کھانے کے چمچ

چیڈر چیز۔ ایک کپ

ترکیب۔

کرسٹ کےلئے:سب سے پہلے آلوؤں کو اُبال کر کچل لیں۔

نمک اور کالی مرچ ڈال کر رکھ دیں۔

چکن اور مشروم کے لئے:ایک الگ پین میں تیل گرم کرکے بون لیس چکن ڈال کر تھوڑافرائی کرلیں۔

اب اس میں مشروم، کٹی لال مرچ، کالی مرچ، چکن پاؤڈر، اٹالین ہرب، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا پکائیں۔

پھر اس میں میدہ اور مکھن شامل کرکے تھوڑا مزیدبھون لیں۔

اب اس میں آہستہ آہستہ دودھ ڈالیں۔

جب مکسچر گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

تھوڑاٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں ہری مرچ اور ہری پیاز ڈال کر بیکنگ ڈش میں نکال لیں۔

پھر اس پر آلوؤں کا مکسچر پھیلا کر ڈالیں۔

چیز سوس ٹوپنگ کےلئے:ایک الگ پین میں مکھن گرم کرکے میدہ تھوڑا فرائی لیں۔

اب اس میں آہستہ آہستہ دودھ شامل کرکے گاڑھا کریں اور چیڈر چیز ڈال دیں۔

اس کے بعد چولہا بند کردیں۔

پھر اسے بنائے ہوئے مکسچر پر ڈال دیں۔

اب اس پر تھوڑی سی کٹی لال مرچ چھڑک دیں۔

پہلے سے گرم اوون میں آدھے گھنٹے کےلئے بیک کردیں۔

یا اس وقت تک بیک کریں جب تک کہ وہ گولڈن براؤن نہ ہوجائے۔

مزے دار چکن پوٹیٹو اور مشروم کیسرول تیار ہے۔

ایک ڈِش میں ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

ہنٹر مشروم بروشیٹ

اجزاء۔

ہنٹر بیف (ریشہ کیے ہوئے)۔ ایک پیالی

فرنچ لوف۔ایک عدد

کھمبیاں (باریک کٹی ہوئی)۔ چھ عدد

پیاز (باریک کٹی ہوئی) ۔ایک عدد

مکس ہربس۔ ایک چائے کا چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ

پسا ہوا لہسن ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو۔ ایک چائے کا چمچ

کریم پنیر۔ آدھی پیالی

پیزا سوس۔ چار کھانے کے چمچ

نمک۔آدھا چائے کا چمچ

تیل۔حسبِ ضرورت

ہرا دھنیا، انناس،چیریز ۔ سجانے کے لیے

ترکیب۔

فرنچ لوف کے چوڑائی میں آدھے انچ کے سلائس کاٹ لیں۔

ان پر برش کی مدد سے پزا سوس لگائیں اور 180 ڈگری پر دس منٹ تک پکا کر نکال لیں۔

فرائی پین میں تیل گرم کر کے لہسن اور پیاز دو منٹ تک پکائیں۔

اس میں کھمبی، ہنٹر بیف،کالی مرچ اوریگانو،مکس ہربس اور نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔

کریم پنیر کو پائیپنگ بیگ میں بھر لیں۔

فرنچ لوف کے سلائسز پر تھوڑا تھوڑا تیار آمیزہ رکھیں اورتھوڑی سی کریم لگائیں۔

اسے ہرے دھنیے، چیریز اور انناس سے سجا کر پیش کریں۔

سپائسی مشروم ود کاجو

اجزاء۔

مشروم۔ ایک کپ (کٹے ہوئے)

لہسن۔ دو کھانے کے چمچ( کٹا ہوا )

کا جو۔ ایک آدھا کپ(روسٹڈ)

اوسٹر سوس۔ ایک چوتھائی کپ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

بران شوگر۔ ایک چائے کا چمچ

تلسی کے پتے۔ پندرہ عدد

تیل ۔حسبِ ضرورت

ترکیب۔

1۔ووک میں تیل گرم کرکے لہسن اورمشروم شامل کر لیں۔

2۔ ان کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

3۔پھر سوسز اور بران شوگر شامل کر دیں۔

4۔ڈش میں نکال کر مصالحہ ، کاجو اور تلسی کے پتے ترتیب سے رکھ دیں۔

5۔ سادہ چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

چکن سٹیم ود چائنیزمشروم

اجزاء۔

چکن۔ آدھ کلو

مکئی کا آٹا۔ ایک چمچ

سویا سوس۔ آدھ بڑا چمچ

چینی۔ ایک چٹکی

مونوسوڈیم۔ آدھ چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

چائنیزمشروم۔ پانچ عدد

ادرک۔ چار چھوٹے ٹکڑے

ترکیب۔

چکن کو کاٹ کر اس میں مکئی کا آٹا ، سویا سوس، چینی، مونوسوڈیم اور نمک شامل کر دیں۔ کھمبیوںکو پانی میں بھگو کر نرم کر لیں۔ پھر انہیں چکن میں ملا کر ادرک کے ٹکڑے بھی شامل کر لیں اور تیز آنچ پر دس منٹ تک بھاپ پر پکائیں۔ اس کے بعد گرم گرم پیش کر یں۔

مشروم کباب

اجزاء۔

پیاز۔ ایک عدد(کٹی ہوئی)

مشروم۔ دو کپ

قیمہ۔ 1کلو

بریڈکا چورا۔ ایک کپ

گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ٹماٹو پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

آئل۔ فرائی کے لئے

ترکیب۔

پیاز اورمشروم کو چو پر میں گرائنڈ کر لیں۔ پھر اس میں قیمہ، بریڈکا چورا ، گرم مصالحہ ، کالی مرچ ، نمک، ٹماٹو اور لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کر یں۔ آخر میں کباب بنا کر فرائی کر لیں۔ مزیدارمشروم کباب تیار ہیں۔

مصالحہ دارمشروم

اجزاء۔

مشروم (تازہ)۔ 15عددسے 20عدد تک

سویا بین۔ 1کپ

ادرک۔ ایک عد دایک انچ موٹی

لہسن۔ پانچ عدد

پیاز ۔تین عدد میڈیم سائز

ٹماٹر۔ دو عدد میڈیم سائز

پودینہ ۔چند پتیاں

تیل۔ ٹی سپون

تیز پتہ۔ ایک عدد

کالی پسی ہوئی مرچ ۔ٹیبل سپون

سرخ پسی ہوئی مرچ ۔ایک ٹیبل سپون

پسا ہوا دھنیا۔ ایک ٹیبل سپون

ہلدی پسی ہوئی ۔ٹیبل سپون

چاٹ مصالحہ پاؤڈر۔ ٹیبل سپون

نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب:

1۔مشروم کو اچھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعد خشک کر لیں ، جب مشروم خشک ہو جائیں تو ان کو درمیان میں سے ہاف کاٹ لیں۔

2۔سویا بین کو گرم پانی میں 15 سے 20منٹ تک بھگو دیں ۔20منٹ کے بعد پانی سے نکال کر نچوڑ لیں، نچوڑنے کے بعد ان کو درمیان میں سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔

3۔ پیاز، ادرک اورلہسن کو چھیل کر اچھی طرح سے صاف کر لیں ، صاف کرنے کے بعدان کو چھی طرح سے دھو لیں ، دھونے کے بعدان کو باریک باریک کتر لیں۔

4۔ٹماٹروں کو اچھی طرح سے دھوکرکتر لیں ، پودینے کی پتیاںبھی توڑ کر اچھی طرح سے دھو لیں،اور ایک طرف رکھ دیں۔

5۔سوس پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح سے گرم کریں۔گرم ہونے پر اس میں تیز پتہ، پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح سے فرائی کر یں۔

6۔فرائی کرنے کے بعد اس میں کتری ہوئی ادرک اور لہسن اور پیاز ڈالیں اور جب تک پیاز اچھی طرح سے براؤن نہ ہو جائے اُس وقت تک پکائیں۔

7۔اب اس میں پسی ہوئی سرخ مرچ ، پسا ہوا دھنیا اور پسی ہوئی ہلدی ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں ۔ مکس کرنے کے ساتھ ہی اس میں کترے ہوئے ٹماٹراور نمک ڈال دیں ، اب ان کو اچھی طرح سے پکائیں پکاتے وقت حرارت نارمل رکھیں۔

8۔اب اس میںمشروم اور سویا بین بھیگا ہوا ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور اچھی طرح سے ہلائیں کہ مشروم اور سویا بین کامصالحہ اچھی طرح سے لگ جائے۔

9۔اب اس میں چاٹ مصالحہ چھڑک دیں، اور پودینے کی پتیاں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر دیں اور زیادہ حرارت پر دو منٹ تک پکائیں ، جب یہ مکمل طور پر پک جائے تو سوس پین کو بند کر دیں اور آنچ ہلکی کر کے دو منٹ سے تین منٹ تک پکائیں ، مقررہ وقت کے بعد گرما گرم مشروم سرو کر نے کے لیے تیارہو جائیں گی۔

تازہ ترین