• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی بلڈ پریشر کو لہسن سے قابو کریں


بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر جسے ہائپرٹینشن بھی کہا جاتا ہے، اس حالت کو کہتے ہیں جس میں انسانی جسم کی شریانوں میں خون کا بہاؤ بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور اس سےدل پر بھی دباؤ پڑتا ہے , یہ دل کے اچانک دورے، فالج کے حملے یا دماغ کی شریان پھٹنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

دن بھر کے دوران بلڈپریشر کی سطح میں تبدیلی واقع ہوتی رہتی ہے۔ جہاں ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے لئے مختلف ادویات کا استعمال عام ہو گیا ہے وہاں طبی سائنس کے شعبے میں ریسرچ کرنے والے ترقی یافتہ ممالک میں بھی محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ لہسن کا استعمال نہایت مفید ہے۔

لہسن ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر کا علاج کرتا ہے اور شریانوں میں پلیٹلیٹس کو جمع ہونے سے روکنے کے ساتھ دل پر زیادہ خون کے پریشر سے بڑھنے والے اثرات سے بھی روکتا ہے جب کہ کھانے میں لہسن کا استعمال بھی دیگر بیماریوں سے حفاظت کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں سلفر(گندھک) کے بعض مرکبات ، تناؤ دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خون پتلا کرتے ہیںاور شریانوں میں خون کے ذرے جمنے کے عمل کا خطرہ ختم کرتے ہیں۔

طریقہ علاج

ہائی بلڈ پریشر میں کچے لہسن کی ایک پھانک روزانہ کھانے سے بہت جلد بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

لہسن کا ٹکڑا روزانہ کھایاجائے اور پھر ہر روز ایک ایک کا اضافہ کرتے ہوئے چالیس دن تک جاری رکھا جائے تو فالج کی تکلیف سے نجات ملتی ہے۔

تازہ ترین