• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو میں بین الاقوامی روبوٹ کانفرنس کاا نعقاد


جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بین الاقوامی روبوٹ کانفرنس کاا نعقاد کیا گیاہے ۔

جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل روبوٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ٹوکیو میں منعقد ہونے والی اس سالانہ روبوٹ کانفرنس میں جاپان سمیت مختلف ممالک 90سیزائد کمپنیوں اور اداروں نے اپنی تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسان دوست روبوٹ نمائش کیلئے پیش کئے ہیں۔

کانفرنس کے دوران جہاں اشیاء ایک جگہ سے دوسرےجگہ منتقل کرتے روبوٹ نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا وہیں کھانا پیش کرتے ، شاپنگ کرتے ، کھیتی باڑی میں مدد دینے والے روبوٹس نے وہاں موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔

اس دوران ڈانس پرفارمنس دیتے روبوٹ نے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ۔

واضح رہے یہ بین الاقوامی روبوٹ کانفرنس چار روز تک جاری رہے گی ۔

تازہ ترین