• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا کی گیس قیمتوں کے نوٹیفکیشن میں ترمیم

اوگرا نے 4 اکتوبر کو مقرر کی گئی گیس کی قیمتوں کے نوٹی فکیشن میں ترمیم کر دی۔

بلک میٹر کے ذریعے گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے کم سے کم نرخ 3600روپے سے بڑھا کر 4680روپے کر دیے گئے۔

ان نرخوں کا اطلاق کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہاؤسز، فوجی میسز سمیت یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز اور نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

بلک میٹر کے ذریعے گیس حاصل کرنے والی رہائشی کالونیوں کے گیس کے کم سے کم نرخ بھی بڑھ گئے۔

اوگرا نے کمرشل صارفین کیلئے گیس کے کم سے کم نرخ 4625روپے سے بڑھا کر 5880روپے کر دیئے،جن میں کیفے، بیکریاں، ملک شاپس، کینٹینز، باربر شاپس، لانڈری، کلب، تھیٹر، پرائیویٹ دفاتر اور کارپوریٹ فرمز شامل ہیں۔

تازہ ترین