• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرے گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ تھا۔
دو ہفتے پہلے میں وہاں سے گزرا۔
دیکھا کہ ایک دیوارِ مہربانی کھڑی ہے۔
اُس پر غریبوں کے لئے کپڑے لٹکے تھے۔
دس دن پہلے وہاں سے گزرا۔
دیکھا کہ ایک اور دیوار تعمیر کردی گئی ہے۔
اُس پر جوتے، موزے اور مفلر رکھے تھے۔
پانچ دن پہلے وہاں سے گزرا۔
دیکھا کہ ایک اور دیوار بنادی گئی ہے۔
اُس پر کھانے پینے کی اشیا رکھی تھیں۔
کل صبح وہاں سے گزرا۔
دیکھا کہ ایک اور دیوار کھینچ دی گئی ہے۔
اور چار دیواری مکمل ہوتے ہی پلاٹ پر قبضہ ہوچکا ہے۔
تازہ ترین