• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لدھیانہ کے پکوڑے والے کے بعد پٹیالہ کا چاٹ والا

بھارتی شہر لدھیانہ میں پکوڑے والے کے بعد اب امیر کبیر پٹیالہ کا چاٹ والا بھی منظر عام پر آگیا جس کی آمدنی ایک کروڑ 20لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نےپٹیالہ کے ایک مشہور چاٹ والے کے پاس غیر قانونی ایک کروڑ 20لاکھ روپے کا سراغ لگایا ہے جو کیٹرنگ کا کام بھی کرتا ہے۔

رواں ماہ لدھیانہ میں ایک پکوڑے والے کے پاس سے محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے کی کارروائی کے دوران غیر قانونی 60لاکھ روپے برآمد کئے تھے۔

انکم ٹیکس کی ٹیم نے گزشتہ روز علاقے کا سروے کیا جس میں انکشاف ہوا کہ چاٹ والے نے نہ صرف اپنی آمدنی کا بڑا حصہ پوشیدہ رکھا بلکہ غیر قانونی جائیدا د میں سرمایہ کاری بھی کی اور 2سال سے کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔

غیر اعلانیہ رقم کے انکشاف کی بنیادپر اب چاٹ والے کو تقریباً 52لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرنے ہوں گے۔

محکمہ آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق چاٹ والے نے 2تقریب ہال تعمیر کررکھے تھے جہاں شادی بیاہ اور دیگر پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔وہ کسی تقریب میں چاٹ کا اسٹال لگانے کیلئے ڈھائی سے 3لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔

محکمہ کے افسران نے اس کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

تازہ ترین