• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بین الاقوامی ایکروبیٹکس فیسٹیول


چین میں ایکروبیٹکس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔

چین میں منعقد ہونے والے اس سالانہ ایکروبیٹکس فیسٹیول کے آغاز کے موقع پر ماہر کرتب بازوں نے توازن برقرار رکھتے ہوئے ایسے شاندار کمالات دکھائے کہ شائقین بھی حیران رہ گئے ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یہ رنگا رنگ فیسٹیول چھ روز تک جاری رہے گا۔

جس میں چین،امریکا، روس، سمیت اکیس ممالک کی اکتیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایکروبیٹ اسٹنٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سرکس پرفارمنس بھی دیں گے۔


تازہ ترین