• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا‘‘

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حالیہ پروگرام کے متعلق کہنا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ماحول کو مجموعی طور پر بہتر کرنا ہے، کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کے لیے بھی کام کریں گے۔

اسد عمرکا مزید کہنا ہےکہ مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہے اوور ریگولیٹ نہیں،کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے بھر پور اقدامات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے، بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھنی چاہئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہونا شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین