• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’نمستے انگلینڈ ‘ شائقین کومتاثر کرنے میں ناکام



پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور کی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ شائقین کومتاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

   ’نمستے انگلینڈ ‘ اکشے کمار اورکترینہ کیف کی فلم ’’نمستے لندن‘‘ کا سیکوئل ہے۔

’نمستے لندن‘ 2007 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔فلمی تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ فلم ’نمستے انگلینڈ ‘ بھی پچھلی فلم کی طرح کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی لیکن یہ فلم شائقین کومتاثر کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ارجن کپور اورپرینیتی چوپڑا کی ہٹ جوڑی، بڑا بجٹ (تقریباً 60 کروڑ روپے )، انگلینڈ کے خوبصورت مقامات پر شوٹنگ کے باوجود ’’نمستے انگلینڈ‘‘ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اور ریلیز کے پہلے روز صرف ایک کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کرنے میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔

نمستے انگلینڈ 19 اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم میں پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کا کردار ادا کیا۔

جن کی رومانوی کہانی آگے بڑھتے ہی ان کی شادی کرادی گئی تاہم گاؤں کی زندگی سے دور اپنی آزادی حاصل کرنے کے لیے پرینیتی سب کو چھوڑ کر انگلینڈ روانہ ہوگئیں اور ارجن کپور انہیں واپس لینے غیر قانونی طور پر انگلینڈ روانہ ہوئے۔

’’نمستے انگلینڈ‘‘کے ساتھ ریلیز ہونے والی آیوشمان کھرانا کی کم بجٹ کی فلم’’بدھائی ہو‘‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

آیوشمان کھرانہ کی کامیڈی فلم تجزیہ کاروں اور شائقین کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔

تجزیہ نگاروں نے ’نمستے انگلینڈ ‘ کے مقابلے ’بدھائی ہو ‘ کوکامیاب فلم قرار دے دیا ہے۔


تازہ ترین
تازہ ترین