• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یہاں انڈوں کو فریج میں رکھنا معمول کی بات ہے مگر ہمیں یہ معلوم نہیں کہ انڈوں کو فریج میں کیوں رکھا جائے؟


انڈےصحت کے لیے اہم غذا یعنی پروٹین، آئرن، امائنو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، زیادہ تر گھروں میں صبح کے وقت ناشے میں انڈہ کھانے کا رجحان پایا جاتا ہے،ناشے کیلئے، رات کے وقت یا پہلے سے ہی انڈے خرید لئے جاتے ہیں۔

پہلے زمانے میں لوگ انڈے فریج میں نہیں رکھا کرتے تھے مگر پھر امریکا سے ایک روایت چلی کہ انڈوں کو ہر صورت دھونا ہو گا تاکہ بیماری سے بچا جا سکے۔

پھر اس صفائی کا ایک نقصان یہ ہوا کہ انڈوں کے اوپر موجود قدرتی پرت جو کیلشیئم کی بنی ہوتی ہے، اس کو دھونے سے انڈے خراب ہونے لگے۔اس طرح جراثیموں کو اندر جانے کا راستہ مل گیا اور یوں انڈے خراب ہونے لگے۔

امریکا سے ہی انڈوں کو فریج میں رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔استعمال سے کچھ دیر قبل انڈوں کو باہر رکھا جا سکتا ہے مگر اگر زیادہ دیر تک کے لئے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں گے تو انڈے خراب ہو جائیں گے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن فارمز میں مرغیاں پروان چڑھتی ہیں ایسی جگہ سلمونیلا نامی جراثیم پایا جاتا ہے جو انڈوں کو خراب کر دیتا ہے ۔اس جراثیم سے بچاؤ کا ایک ہی حل انہیں فریج میں اسٹور کرنا ہے۔

تازہ ترین