• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بجلی بریک ڈاؤن، وفاق، نیپرا کے الیکٹرک سے جواب طلب کرے‘‘

سندھ کےوزیربلدیات و کچی آبادی سعید غنی نے کراچی میں ہونے والے بجلی کےبریک ڈاؤن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورنیپرا سے فوری طور پر کےالیکٹرک سے جواب طلبی کا مطالبہ کیاہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی نااہلیوں کے باعث شہرمیں آئے روز بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے،جبکہ بجلی کے بحران سے پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہونے والے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی، پیپری سمیت شہر کو پانی فراہمی کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے اور کروڑوں گیلن پانی کی فراہمی کی بندش سےعوام کو شدید اذیت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ صرف20 روز میں چوتھی بار بریک ڈاؤن سے 4 بار پانی کی مین لائنیں ٹوٹ چکی ہیں، اس کے علاوہ دھابیجی اور پیپری پر 2 ہیوی موٹریں اس اچانک بندش سے جل گئی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر وفاقی حکومت اورنیپرا سے فوری طور پر کےالیکٹرک سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔۔

تازہ ترین