• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان انتخابات:دھماکوں میں44افراد ہلاک ،238 زخمی

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران دھماکوں ،گرینڈ حملوں اور دیگر سیکورٹی واقعات میں 44 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوگئے ۔

افغان وزیر اطلاعات وائس برمک کے مطابق ووٹنگ کے دوران ملک بھر میں دھماکوں اور دیگرحملوں کے192 واقعات ریکارڈ ہوئے۔

افغان وزیر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار،1افغان فوجی اور دیگر شہری شامل ہیں ۔

وائس برمک کے مطابق بائیومیٹرک سسٹم اور دیگر انتظامی خرابیوں کے باعث کچھ علاقوں میں پولنگ کا عمل کل ہوگا، ووٹنگ میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، افغان پارلیمانی انتخابات میں تقریباً نوے لاکھ افراد ووٹنگ کے اہل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کےلئے سخت سیکورٹی انتظامات میں پولنگ ہوئی ،ووٹنگ کے دوران مختلف حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت کابل میں ہوئیں جبکہ صوبہ قندھار اور غزنی میں پولنگ ایک ہفتے کےلئے موخر کردی گئی ہے۔

تازہ ترین