• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی عدم فرہمی ، لیاری کے مکینوں کا احتجاج ، ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لیاری میں پانی کے شدید بحران پر علاقہ مکینوں نے ماڑی پور روڈ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا ،تفصیلات کے مطابق لیاری کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور شدید نعرےلگاتے ہو ئے مظاہرین کی بڑی تعداد ماڑی پور روڈ پر جمع ہو گئی اس دوران چند مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور رکاوٹیں بھی لگا دیں جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف کی سڑکوں اور علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ۔
تازہ ترین