• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو بلاتعطل پانی فراہمی کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں، وزیر بلدیات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و کچی آبادی سندھ سعید غنی نے شہر میں آئے روز جاری بجلی کے بریک ڈائون پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیپرا سے اس کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کی تمام کوششیں بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کام یاب نہیں ہورہیں، ہیوی مشینوں کی خرابیوں سے سندھ حکومت کو کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے اور عوام کو آئے روز کروڑوں گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے،ہفتے کو ہونے والے بریک ڈائون سے دھابیجی اور پیپری سمیت شہر کو فراہمی کے لئے تمام پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے ، بجلی کے متعدد بار بریک ڈائون اور صرف 20 روز میں چوتھی بار بریک ڈائون سے 4 بار پانی کی مین لائنیں ٹوٹ چکی ہیں۔
تازہ ترین