• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور اور حلقے کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کرائے جائینگے، احمد رضا شاہ

رانی پور (نامہ نگار) ضمنی انتخابات میں نو منتخب صوبائی اسمبلی کے رکن پیر احمد رضا شاہ عرف پیار علی شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ ابل واہ میں نہری پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے روہڑی کینال سے ملانے کے لئے شاخ منظور کرائی جائے گی وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اکبر شاہانی کی قیادت میں علاقے کے معززین سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رانی پور اور حلقے کے دیگر علاقوں میں نامکمل ترقیاتی کام مکمل کرانے کے لئے متعلقہ افسران سے رابطہ کر کے شروع کرائے جائیں گے۔
تازہ ترین