• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں ’’فرینڈ شپ 2018‘‘ آج شروع ہونگی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں آج اتوار سے پاکستان میں شروع ہونگی۔ دونوں ملکوں کے 200جان حصہ لینگے، مشقیں چراٹ اورپبی میں انسداددہشتگردی کے قومی مرکزمیں ہونگی،4نومبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو ’’فرینڈ شپ 2018‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ جس میں دونوں ملکوں کے 200 فوجی جوان حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان مشقوں میں روس کی فوج کے 70 اہلکار شریک ہوں گے جو خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ اور پاکستان کی اسپیشل فورسز کے مرکز اور پنجاب کے شہر کھاریاں کے قریب واقع پبی میں انسدادِ دہشتگردی کے قومی مرکز میں ہونے والی ان مشقوں میں حصہ لیں گے۔

روس کی وزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق ان تربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے دونوں ملکوں کے فوجی دستے پہاڑی علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی اور مسلح گروہوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیواں سے متعلق اپنے اپنے تجربات کا ایک دوسرے سے تبادلہ کریں گے۔ مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دے کر اسے مزید مضبوط بنانا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان اس سے قبل 2016ء اور 2017ء میں بھی مشترکہ فوجی مشقیں ہو چکی ہیں اور باور کیا جاتا ہے کہ یہ مشترکہ مشقیں بھی انہیں کا تسلسل ہیں۔مذکورہ ذرائع کے مطابق روس خطے میں شدت پسند تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے خطے کے ملکوں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کے کوشش کر رہا ہے اور یہ مشقیں اسی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین