• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لکڑی کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی

کراچی کے علاقے کورنگی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں اعلی الصبح لکڑیوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ بجھانے کے لئے 2 فائر ٹینڈر روانہ کی گئیں اور 2 گھنٹے کے آپریشن بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔

آگ کے باعث گودام میں موجود بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین