• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے مزید 2شہرنیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے 2 مزید شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں پنجاب کے 10شہروں کو پہلے ہی منصوبے میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ فیصل آباد میں منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ پر منصوبہ بندی جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیمیں جلد لاہور، قصور، سیالکوٹ جہلم ، بہاولپور، لیہ ،ملتان ،وہاڑی ،رحیم یار خان ،گوجرانوالہ میں سائٹ وزٹ کریں گی جس کے بعد ان شہروں میں عملی اقدامات کی پیش رفت کی جائے گی ۔

تازہ ترین