• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج نشر کی جائے گی


رومانس، مزاح اور شرارتوں کی داستان پر مبنی ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر آئے گی۔

ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ ”اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی پروڈکشن ہے، جس میں ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی آن اسکرین جوڑی ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔

فیروز خان اور ثنا جاوید کے مرکزی کردار لیے ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی اس ہلکی پھلکی مزاحیہ لو اسٹوری کے ڈایریکشن خانی فیمڈ انجم شہزاد نے دی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار شفاعت علی کے ڈیبیو سمیت اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی سفینا، فردوس جمال، مریم انصاری اور تارا محمود بھی شامل ہیں۔

رومیو ویڈز آج 21 اکتوبر سے ناظرین دیکھ سکیں گے ہر اتوار کی شب آٹھ بجے صرف جیو انٹرٹینمینٹ پر۔

تازہ ترین