• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ بولرز رینکنگ، عباس تیسرے نمبر پر آگئے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بولرز کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس 10 درجے کی بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

محمد عباس نے صرف 10 ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ بولرز میں 829 پوائنٹس کے ساتھ یہ رینکنگ حاصل کی ہے ۔


اس سے قبل محمد عباس 13 ویں نمبر پر موجود تھے تاہم نئی جاری کردہ رینکنگ میں اب وہ تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں 899 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست انگلینڈ کے جیمز اینڈریسن ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 882 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقی بولر ربادا ہیں۔

تازہ ترین