• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام کے علاقے لارو میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

بھارتی مظالم کے خلاف لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

کارروائی میں بھارتی فورسز کے 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔

دوسری جانب قابض انتظامیہ نے ضلع کلگام میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

دو روز قبل بھی قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

تازہ ترین