• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دے دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دے دیا۔

ضمنی انتخابات کے لئے ڈاکٹر عارف علوی کی چھوڑی ہوئی نشست اورکراچی کے حلقے این اے 247 میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو میڈیا نمائندوں نے ان سے دریافت کیا کہ انہوں نے کس کو ووٹ ڈالا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ووٹ کس کو دیا بتانہیں سکتا،اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ووٹ دینے باہر نکلیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں  نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آؤٹ کم ہی ہوتا ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ 15دن میں مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی سب جانتے ہیں۔

تازہ ترین