• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے کہا ہے کہ اب رکشے والوں کا 100 سے 150 سے زائد کا چالان نہیں ہوگا، کوئی رکشےوالاچالان نہ بھرسکاتو وہ میں بھروں گا۔

کراچی پولیس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندی لگائی تھی ایک افسرایک ہی رکشےوالےکاچالان کرسکتاہے،اس کامطلب یہ نہیں کہ چالان کےبعدقوانین کی خلاف ورزی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتےبائیک والوں کیخلاف ون وے کے سوا کوئی چالان نہ کیاجائے، کچھ ٹریفک پولیس اہلکار اہم سڑکیں چھوڑکرسائیڈپربائیکرزکوپکڑلیتےہیں،ٹریفک پولیس ناانصافی کریں تو ہمیں بتائیں، کسی نےبھی ناانصافی کی تو اس کےخلاف ایکشن لیں گے،شہری کیوں چاہتےہیں پولیس افسرڈنڈالےکرکھڑاہو۔

واضح رہے گزشتہ روز صدر ٹریفک پولیس چوکی کے قریب مبینہ ٹریفک پولیس اہلکار نے رکشہ ڈرائیورخالد سے رشوت کامطالبہ کیاتھا جس کےنہ دینے پررکشہ ڈرائیور کاچالان کاٹ دیا گیا۔

اس پررکشہ ڈرائیورنے خود پرپیٹرول چھڑک کرآگ لگائی،اس واقعے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لےلیا، جھلس کرزخمی ہونے والے رکشہ ڈرائیورنے خود سوزی سے قبل لکھے گئے خط میں سارا معاملہ بھی تحریر کیا۔

ایس ایس پی ٹریفک ساوتھ آصف بھگیو کے مطابق واقعہ پر صدر ٹریفک چوکی میں تعینات اے ایس آئی حنیف کو معطل کر دیا ۔

تازہ ترین