• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم معاشی بحران حل کرنے کیلئے خود متحرک ہوگئے

ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہوگئے، اس سلسلے میں وہ کل سے 3 غیر ملکی دوروں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان پیر 22 اکتوبر سے غیر ملکی دوروں کا آغاز کر رہے ہیں، پہلے وہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

28 اکتوبر کو وزیراعظم ملائشیا روانہ ہوں گے جہاں وہ پاک ملائشیا تعلقات اور معاشی تعاون پر بات چیت کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعظم 29 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے اور 3 نومبر کو سہ روزہ دورے پر چین چلے جائیں گے جہاں وہ سی پیک اور معاشی تعاون پر مذاکرات کریں گے۔

تازہ ترین