• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس سے خاتون کی بدتمیزی کی رپورٹ طلب


وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور الجھنے کے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ۔

وزیر داخلہ شہر یار آفریدی نے اسلام آباد پولیس اہلکار سے بدتمیزی پر خاتون کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ نئےپاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں اور ہرکوئی قانون کے تابع ہے،جوفرض شناسی سےکام کررہےہیں حکومت ان کےپیچھےکھڑی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پولیس اہلکار کو دھمکانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اے ایس آئی طاہرفاروق کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹرشہلا بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو جانا چاہتی تھی، روکنے پرخاتون نے اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

تازہ ترین