• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کل سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف مہم کا آغاز

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ 22 اکتوبر سے ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم شروع کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ٹیکس نادہندگان گا ڑیو ں سے ٹیکس و صو لی کر نے کے لئے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

مکیش کمارچاولہ نے احکامات میِں کہا کہ چیکنگ مہم کے دورا ن چنگچی رکشہ، آٹو رکشہ، بغیر نمبر پلیٹ کے چلنے والی گاڑیوں، مشکوک نمبر پلیٹ یا معیاد پوری کر جا نے والی نمبر پلیٹ یا پر انی پلیٹ یا قانون شکنی کے مرتکب نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین