• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی چوہدری برادران سے ملاقات

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر بات چیت کےلئے چوہدری برادران کے پاس پہنچ گئے ۔

ق لیگ کی قیادت سے موجود ہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کےلئے جہانگیر ترین گلبرگ لاہور میں چوہدری برادران کی رہائشگاہ پہنچے ۔

جہانگیر ترین نے چوہدری شجاعت حسین ،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین ملاقات کی ۔

ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات سمیت پنجاب کے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے جہانگیر ترین کواس موقع پر اپنی کتاب بھی پیش کی ۔

جہانگیر ترین کاکہناتھاکہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان کی سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

تازہ ترین