• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 71 پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل گئی، اے این پی کامیاب

خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست پی کے 71 ضمنی الیکشن میں ہاتھ سے نکل گئی ۔

صوبائی دارالحکومت پشاورسے منتخب ہونے والے شاہ فرمان نے گورنر بننے کے بعد پی کے 71 سےچھوڑ دی تھی،جس پر اب عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین کامیاب ہوگئے ہیں ۔

پی کے 71 پشاور کے مجموعی طور پر 86 پولنگ اسٹیشنزکا غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔

اے این پی امیدوار11257 ووٹ لے کرجیت گئے ہیں جبکہ گورنر شاہ فرمان کے بھائی اور پی ٹی آئی امیدوار ذوالفقار خان9854ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے ۔

خیبرپختونخوا کی تاریخ دوسری بار حکومت بنانے والی تحریک اپنی چھوڑی ہوئی نشست کا دفاع کرنے میں ناکام رہی ،اپنے امیدوار کی کامیابی کے بعد اے این پی کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے ۔

تازہ ترین