• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر ردعمل سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر اپنا ردعمل جاری کردیا ہے ،اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے کہا کہ حالیہ اسکینڈل کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

عرب میڈیا کے اسپاٹ فکسنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ،جس میں 15 انٹرنیشنل میچ میں 24 اسپاٹ فکسنگ کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے حوالے ایلکس مارشل نے مزید کہا کہ کرکٹ کے وقار کو ہر حال میں قائم رکھنے کےلیے کوشاں ہیں،حالیہ اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کریں گے ۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے اب ہمارے پاس زیادہ کارگر طریقے موجود ہیں۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر نے مزید کہا کہ الزامات کا جائزہ لینے کے لیے، پیشہ وراور آزادبیٹنگ تجزیہ کاروں کےساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چینل کے ساتھ کام کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے ،اس حوالے سے مسلسل رابطہ کریں گے۔

ایلکس مارشل نے مزید کہا کہ انٹرپول کے ساتھ فائلیں شیئرکے لیے چینل کے عزم کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،مجھے امید ہےقانون نافذ کرنے والی دوسری ایجنسیاں کرکٹ کو مجرموں سے پاک کرنے کے لیے ہماری مدد کریں گے۔

تازہ ترین