• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے تھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم عمران خان نےتھر میں طبی سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیتے ہوئے2جدید ترین موبائل اسپتال فوری طور پر تھر بھجوانے کاحکم دیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تھر میں 2جدید ترین موبائل اسپتال تھر بھجوائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موبائل اسپتالوں کے لیے چار ایمبولینسز بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے موبائل اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی بھی فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ موبائل اسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی آئندہ پانچ سال تک بغیر تعطل کےیقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین