• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی

اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہل خانہ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

شریف خاندان نے لاہورنیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی ،ملاقاتیوں میں اہلیہ نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز ، دونوں بیٹے کی اہلیہ،نواسیاں ،بیٹی اور عباس شریف کے  دونوں صاحبزادوں بھی موجود تھے ۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آپ کوفخرہونا چاہیے مجھ پر کرپشن کاکوئی الزام ثابت نہیں کیاجا سکا۔

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ کڑا اورکٹھن وقت ضرورہے،لیکن مشرف دور سےزیادہ مشکل نہیں ہے،آپ سب کوگھبرانےکی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے انہیں عشائیے میں دال چاول ،باربی کیو اور کھیر پیش کی ،شہبازشریف نے کھانے کے دو باکس زیر حراست دیگر افراد کےلئے بھیجوادیے۔

تازہ ترین