• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’می ٹو‘ کے شکار انو ملک نے انڈین آئیڈل چھوڑ دیا


بھارت کے معروف موسیقار انوملک جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد ’انڈین آئیڈل 10‘ میں جج کے فرائض سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

بھارت میں ’می ٹو‘ تحریک کے زور پکڑنے کے بعد کئی خواتین نے انو ملک پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

بھارت کے تفریحی چینل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ’’انو ملک انڈین آئیڈل کے ججز پینل کا حصہ نہیں رہے تاہم پروگرام شیڈول کے مطابق جاری رہے گا اور بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے ناموں کو بحیثیت مہمان مدعوکیا جائے گا جو وشال ددلانی اور نیہا ککر کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو جج کریں گے۔

انوملک نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ نہیں دے پارہےجس کی وجہ سے انڈین آئیڈل سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ’می ٹو‘لہر کے بعد سونا موہا پترا اور شویتا پنڈٹ نے انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا یا تھا جس کے بعد مزید دو خواتین اسی نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

تازہ ترین