• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی نے لسانی سیاست کو رد کر دیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکراچی نے لسانی سیاست کو رد کر کے قومی سیاست کا انتخاب کیا ہے اور انشااللہ یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی شاندار کامیابی عمران خان اور حکومت پر لوگوں کے اعتماد کا اظہار ہے۔


واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 پر ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نےمیدان مار لیا ہے۔

تازہ ترین