• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈونکی کنگ نے تمام اینی میٹڈ فلموں کو مات دے دی،تقریبا 8کروڑ کا ریکارڈ بزنس


جیو کی پہلی اور پاکستان کی سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور اس فلم نے پاکستانی کی تمام اینیمیٹڈ فلموں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ،اس فلم کو لگے ابھی صرف 9 دن ہوئے ہیں اور اس فلم نے تقریبا8 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم نے ثابت کردیا ہے کہ یہ پاکستانی عوام کی پسندیدہ فلم ہے ، ڈونکی کنگ نے اپنے ساتھ ریلیز ہونے والی پانچ بھارتی فلموں کو بھی مات دے دی ہے۔ ہیلی کاپٹر ایلا ، جلیبی، بدھائی ہو، نمستے انگلینڈ ، فرائی ڈے بھی ڈونکی کنگ کا مقابلہ نہ کرسکیں ۔ پاکستانی بچے اپنی پسندیدہ فلم ڈونکی کنگ کو دیکھنے کیلئے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ منگو سے محبت کرنے لگے ہیں اور اُس پر فریفتہ ہیں ۔ وہ منگو اور دوسرے کرداروں کی نقلیں اُتار کر جیو نیوز کے واٹس ایپ پر بھیج رہے ہیں۔

ایک اور اینی میٹڈ فلم الہیار نے اتنا بزنس نہیں کیا تھا۔ تین بہادر جب ریلیز ہوئی تھی ا س وقت بچوں کی چھٹیاں تھیں، لیکن یہ فلمیں بھی ڈونکی کنگ جتنا بزنس نہیں کرسکیں۔ ڈونکی کنگ دیکھنے والوں کے متوالوں کا رش کسی طور پر کم نہیں ہورہا ہے ۔

کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد اور جہاں جہاں فلم لگی ہے وہاں فیملیز کا رش ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا ۔ بچے اپنے امی ابو کے ساتھ جوق در جوق یہ فلم دیکھنے آرہے ہیں اور ہنسی خوشی گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔

تازہ ترین