• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا ججز اور آبی ماہرین کے ہمراہ منگلا ڈیم کا دورہ

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے دیگر ججز اور بین الاقوامی واٹر سیمپوزیم میں شرکت کرنیوالے ملکی اورغیر ملکی ماہرین کے ہمراہ منگلا ڈیم کا دورہ کیا،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور سینئر فسران نے اُنہیں خوش آمدید کہابریفنگ دی اور منگلا ڈیم اور ہائیڈل پاور سٹیشن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، چیئرمین واپڈا نے بتایا منگلا ڈیم گزشتہ 51 سال سے پاکستان کی اقتصادی اور معاشرتی ترقی میں کردار ادا کر رہا ہے، 1967 ء میں اپنی تکمیل سے اب تک منگلا ریزروائر سے 251ملین ایکڑ فٹ پانی آبپاشی کیلئے ریلیز کیا جاچکاہے، اسی دوران منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن نے قومی نظام کو 233 ارب یونٹ سستی پن بجلی بھی مہیا کی ہے، منگلا ڈیم ملکی تاریخ کا پہلا کثیر المقاصد میگا پراجیکٹ ہے، تکمیل کے وقت قابلِ استعمال پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت 5.88ملین ایکڑ فٹ تھی جو 2004ء تک مٹی بھرنے کی وجہ سے کم ہو کر 4.6ملین ایکڑ فٹ رہ گئی تھی۔

تازہ ترین