• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بی آر ٹی منصوبہ کو ایک سال مکمل، 50فیصد کا م بھی مکمل نہ ہوسکا

پشاور(نمائندہ جنگ )خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے اپنی حکومت کے آخری سال6ماہ کی مدت میں تکمیل کے وعدے پر شروع ہونے والے پشاور کی تاریخ کے مہنگے ترین میگا پراجیکٹ پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ سروس (بی آر ٹی) منصوبے کو شروع ہوئے ایک سال اور دو دن کا عرصہ ہو گیا ہے مگر ’’ دہلی ہنوز دور است‘‘ کے مصداق خود حکومتی دعوے کے مطابق منصوبے کا ابھی بھی چالیس فیصد کام باقی ہے جبکہ زمینی حقائق کے مطابق منصوبے پر کام کی سست روی کے باعث ا بھی تک پچاس فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکاہے ، منصوبے کی لاگت بڑھ کر 68.5ارب تک پہنچ چکی، حکومت نے مارچ 2019میں کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
تازہ ترین