• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ دبئی،حکومت کے 40 محکمے ایک ہفتے تک عوامی لین دین کیلئے بند

دبئی(سبط عارف)حکومت دبئی کے 40محکمے ایک ہفتے تک عوامی لین دین کیلئے بند کردئیے گئے ہیں،جس کا مقصد دبئی کو اسمارٹ بنانا ہے۔ جس کے لئے حکومت دبئی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتے تک تمام عوامی لین دین بذریعہ ٹیکنالوجی کیا جائے گا تاکہ دنیا کی جدید آن لائن ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام میں شعور اور آگہی پیدا ہو۔ اب ایک ہفتے تک دبئی کا رہائشی اگر کسی حکومتی سروس سے استفادہ کرنا چاہے تو حکومتی ادارے کی آن لائن سروس، موبائل ایپلیکشن اور کال سینٹرز کو استعمال کرسکتا ہے، اس طرح حکومت دبئی کو بھی اپنی سروسز کو جانچنے کا موقع ملے گا تاکہ مستقبل میں انسانوں کی بجائے جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے۔
تازہ ترین