• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم اور بڑے فصلے کئے جائیں گے۔ اتوار کی شب دہلی کالونی میں مرکزی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم اس الیکشن کے نتائج کو نہیں مانتے، جنھوں نے پہلے نتائج کو تبدیل کیا اس بار پھر انھوں نے نتائج کو بدل دیا، نتائج کا ردوبدل انتہائی شرمناک ہے، جو دنیا بھر میں مذاق کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے با اختیار لوگوں کو تسکین ہوتی ہے۔
تازہ ترین